جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی؟

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تسلیم کیا ہے کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں کی جانب سے کم وقت گزارنے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران سوشل میڈیا نیٹ ورک پر روزانہ5 کروڑ گھنٹے صارفین نے کم گزاریں جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے وائرل پوسٹس کو کم ڈسپلے کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 میں ہماری توجہ اس امر کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ فیس بک صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ لوگوں کی شخصیت اور معاشرے کے لیے بہتر ثابت ہو۔ مزید پڑھیں : فیس بک میں حالیہ برسوں کی بڑی تبدیلی کا اعلان انہوں نے لکھا ‘ ہم اس مقصد کے لیے بیکار مواد کی فراہمی کی بجائے لوگوں کے درمیان بامقصد تعلق کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، گزشتہ سہ ماہی کے دوران ہم نے تبدیلیاں کرتے ہوئے وائرل ویڈیوز کو کم شو کرکے لوگوں کے وقت بہتر بنانے کو یقینی بنایا’۔ انہوں نے مزید کہا ‘ ہماری جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے گزارے جانے والے روزانہ کے وقت میں پانچ کروڑ گھنٹوں کی کمی ہوئی’۔ خیال رہے کہ فیس بک نے گزشتہ دنوں نیوزفیڈ کے الگورتھم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد پبلشرز اور برانڈز کی پوسٹس کی بجائے صارفین کے سامنے رشتے داروں اور دوستوں کی ‘بامقصد’ پوسٹس کو زیادہ دکھانا ہے تاکہ ان کا اس سوشل میڈیا پر وقت ‘شخصیت کے لیے فائدہ مند’ ہو۔ یہ بھی پڑھیں : نیوزفیڈ میں تبدیلی: جعلی خبروں کو روکنے کیلئے فیس بک کااہم قدم مارک زکربرگ کی جانب سے صارفین کی انگیج منٹ کی کمی کے اعتراف کے بعد کمپنی کے حصص میں چار فیصد کمی دیکھنے میں آئی، حالانکہ فیس بک نے گزشتہ سہ ماہی کے دوران توقعات سے زیادہ آمدنی کے اعدادوشمار ظاہر کیے جبکہ روزانہ صارفین کی تعداد ایک ارب چالیس کروڑ تک جاپہنچی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چودہ فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح تین ماہ کے دوران کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47 فیصد اضافے سے 12.97 ارب ڈالرز رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…