منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اب گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں، فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا کہ نوجوانوں کی موجیں ہی ہو گئیں، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے آن لائن گیم کھیلنے پر روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے، اب فیس بک صارفین آن لائن گیم کے ذریعے لاکھوں کما سکیں گے، فیس بک کا شمار اُن سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہیں اور یہ صارفین وقتاً فوقتاً اپنی آئی ڈیز سے مختلف چیزیں شیئر کرتے ہیں، جو لوگ انٹرنیٹ سے آمدنی حاصل کرتے ہیں

ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی ویب سائٹ سے وابستہ ہوں اور دوسری ویب سائٹس کے مقابلے میں ان کی ویب سائٹ کو صارفین زیادہ وقت دیں تاکہ اشتہارات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے مختلف ویب سائٹس مختلف فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہیں اب فیس بک نے بھی ایسا ہی کچھ کیا ہے، اب فیس بک صارفین بہت آسانی سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں اب صارفین گیم کھیل کر آسانی سے رقم حاصل کر سکتے ہیں، کمپنی کی طرف سے فی الحال گیمرز کو آزمائشی طور پر منتخب کیا گیا ہے جو لائیو سٹریم کے ذریعے گیم کھیل سکیں گے۔ اس بارے میں ترجمان نے بتایا کہ اس نئے گیمنگ پائلٹ پروگرام کے تحت صارف کی پہچان کریٹیر کے طور پر ہوگی، جو جتنا زیادہ دیر تک ویب سائٹ پر موجود رہے گا اُس کے لیے اتنے ہی زیادہ کمانے کے مواقع ہوں گے۔ گیم کھیلنے کے لیے 1080 پی کے ساتھ 60 ایف پی ایس سٹریم درکار ہوگی، اس حوالے سے فیس بک نے کچھ ماہ پہلے دنیا بھر میں گیمز کھیلنے والوں سے رابطہ شروع کیا جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے باقاعدہ اعلان کیا، اس حوالے سے فیس بک کمپنی کی طرف سے آمدنی کمانے اور رقم حاصل کرنے کا طریقہ کار ابھی نہیں بتایا گیا ہے لیکن رقم وصول کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں چند دنوں میں آگاہ کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…