خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) کبیر والا میں انجینئرنگ فائنل کے طالب علم احمد نے پٹرول اور گیس کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق احمد نے پٹرول اور گیس کے بغیر ہوا کے پریشر پر چلنے والی موٹر سائیکل کا کامیاب تجربہ کرکے ٹیکنالوجی کی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہوا کے پریشر سے چلنے والی یہ موٹر سائیکل 70 سی سی انجن کی حامل ہے اور اس کے دو سلنڈر اور تین پہیے ہیں، ان سلنڈر میں ہوا جمع کرکے بطور ایندھن استعمال کی جاتی ہے،
احمد نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل تیار کرنے میں اسے ایک مہینہ لگا ہے اور یہ ایک ماحول دوست سواری ہے، انجینئرنگ کے طالب علم احمد نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے لیکن احمد نے بتایا کہ سیلف سٹارٹ انجن نے میری توقعات کے مطابق کام کیا ہے اس موقع پر اس نے کہا کہ ایسے انجن بنا کر پٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی بھی کم کی جا سکتی ہے، احمد نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کی موٹر سائیکلیں بنانے میں حکومت سرپرستی کرے تو ایندھن کو بچایاجا سکتا ہے۔