سرینگر(آن لائن)سماجی رابطوں کی سب سے مقبول ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ نے کشمیر کے حوالے سے عالمی مہم ’’کشمیر گلوبل کمپین‘‘ کا صفحہ بلاک کردیا ہے۔ یہ مہم برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے شروع کی ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ کشمیر گلوبل کے بلاک شدہ صفحے پر لکھا ہے کہ ’’یہ مواد بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ آپ یہ مواد نہیں دیکھ سکتے کیونکہ مقامی قوانین ہمیں یہ دکھانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
‘‘یہ مہم ایک گاڑی پر نصب ایک ڈیجیٹل ہورڈنگ کے ذریعے چلائی جارہی ہے جو دوہفتوں تک لندن کے 13مقامات سے گزرے گی۔ ہورڈنگ پر لکھا ہے کہ’’بلیڈنگ پیراڈائز، جہاں بے حرمتی ایک ہتھیار ہے۔ ہزاروں کشمیری خواتین متاثر ،ستر سالہ قبضہ، اقوام متحدہ کی 1948ء کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی خلاف ورزی، عالمی برادری کارروائی کرے، کشمیرکو فیصلہ کرنے دو وغیر ہ وغیرہ‘‘۔