بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سمارٹ سپیکر متعارف،سپیکرز کمرے کے ماحول کے مطابق اپنی ٹیون کو تبدیل کرتے ہیں،احکامات دیکر بھی چلایا جاسکتا ہے،حیرت انگیز فیچرز

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے حریف کمپنیوں گوگل اور ایمازون کے سمارٹ اسپیکر کے ٹکر کے سپیکر متعارف کرادیئے ہیں جو 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد گانوں کی لائبریری سے منسلک ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے ’ہوم پاڈ‘ سمارٹ سپیکرز کو فوری طور پر متعارف کراتے ہوئے انہیں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا ہے ۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ان سپیکرز کو آئندہ ماہ 9 فروری کو ایپل اسٹورز کی زینت بھی بنایا جائے گا۔ایپل کے ان سمارٹ اسپیکرز کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ماحول دوست ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، جو کسی بھی گھر یا دفتر کے ماحول کو محسوس کرتے ہوئے خود کو ڈھال لیتے ہیں۔سپیکرز کو کمرے کی کسی بھی جگہ رکھا جائے تو یہ اسپیکرز کمرے کے ماحول کے مطابق اپنی ٹیون کو تبدیل کرتے ہیں۔’ہوم پاڈ‘ اسپیکرز ایپل کے ایک اور اسمارٹ آلے سری سے منسلک ہونے کے ساتھ یہ ’ایپل میوزک‘ اور ’ایئر پلے 2‘ جیسی میوزک لائبریری سے بھی انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک ہونگے،صارفین ان کے ذریعے دنیا کے ہزاروں گلوکاروں کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد گانوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’ہوم پاڈ‘ کم سے کم بجلی خرچ کرنے سمیت انتہائی کم وولٹیج پر بھی چلتے ہیں جبکہ ان میں نصب آئی فون 6‘ کی چِپِ ’اے8‘ انہیں ایکسٹرا اسمارٹ بھی بناتی ہے۔’اے 8‘ چپ کی وجہ سے یہ سپیکر گھر میں موجود تمام الیکٹرانک سمارٹ آلا ت سے بھی منسلک ہوسکتے ہیں جبکہ اسی چپ کے باعث ان سپیکرز سے گرد و نواح کے حالات سے بھی باخبر رہا جاسکتا ہے۔ان سب چیزوں سے بڑھ کر یہ کہ ان اسپیکرز کو ٹچ کیے بغیر صرف احکامات دیتے ہوئے بھی چلایا جاسکتا ہے، یعنی اگر اسپیکر دور رکھیں ہوں تو صارف انہیں زبانی حکم دے سکتا ہے کہ فلاں گانا چلالو۔انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حامل ان سپیکرز کا ڈیزائن بھی اچھوتا بنایا گیا ہے جبکہ ان کی قیمت 349 امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…