اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔ اگر آپ ان سے واقف ہو تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں تو ایسی ہی گوگل ٹرکس کے بارے میں جانے جو اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوتیں۔
اٹاری گیم کا مزہ لیں گوگل امیجز میں جائیں اور وہاں ” Atari Breakout ” ٹائپ کریں، وہاں سامنے آنے والی امیجز (تصاویر) بلاکس کی شکل میں تبدیل ہوجائیں گی اور آپ 1970 کی دہائی کی ایک کلاسیک گیم بریک آﺅٹ کا مزہ لے سکیں گے۔ سولیٹیر گیم اگر آپ گوگل پر جاکر ‘ solitaire ‘ سرچ کریں تو آپ اس ونڈوز کی مقبول کارڈ گیم کا مزہ لے سکتے ہیں۔