ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

اسمارٹ فون بیٹری کے ساتھ ایسا کرنا نقصان دہ

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری اصلی ہے یا نہیں؟ اگر مہنگا فون لے رہے ہوں تو بیشتر افراد یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں، اب اس کا طریقہ کار جو بھی اپنائے مگر کبھی بھی اسے چبانے کی کوشش نہ کریں۔ جی ہاں گزشتہ ہفتے چین میں ایک شخص نے آئی فون کے لیے ایک نئی بیٹری خریدی اور یہ جاننے کے لیے وہ اصلی ہے یا جعلی، اسے چبا کر دیکھا۔ ایسا کرتے ہی بیٹری اس کے منہ کے سامنے پھٹ گئی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو وائرل ہوچکی ہے۔ مزید پڑھیں : اپنے اسمارٹ فون کو کیسے جلد چارج کریں؟ لوگوں نے اس واقعے میں مذکورہ شخص اور اس کے قریب کھڑی لڑکی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ دیگر نے اس شخص کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا وہ اسے سونا سمجھ رہا تھا؟ ایک صارف نے لکھا ‘ کیا تمہارے دانت ٹھیک ہے؟ کئی بار دماغ کا ہونا اچھا ہوتا ہے’۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ آئی فون کے پرانے ماڈلز کو کمپنی دانستہ طور پر سست کردیتی ہے تاکہ ڈیوائس کی کارکردگی بیٹری کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں : ایپل کا پرانے آئی فون سست کرنے کا اعتراف اس پر کمپنی نے رسمی معذرت کرتے ہوئے صارفین کے لیے رعایتی قیمت پر بیٹریاں فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی مگر کئی ممالک میں ناخوش صارفین ایپل کو عدالتوں میں لے گئے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر بیٹری کو جانچنے کے لیے مذکورہ شخص نے اسے چبانے کا فیصلہ کیوں کیا، ایسا عام طور پر چین میں خالص سونے کی تصدیق کے لیے کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…