بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چینی کمپنی نے سام سنگ اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2018 |

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر کی صلاحیت رکھنے والے موبائل فون متعارف کرادیا۔ ایکس 20 پلس نامی یہ فلیگ شپ فون بیجنگ میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔ خیال رہے کہ ویوو وہ کمپنی ہے جس کی ملکیت میں اوپو اور ون پلس بھی شامل ہیں اور اسے اب ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ سنسر والے پہلے فون کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

اس فون کے لیے ویوو اور امریکی کمپنی Synaptics نے اشتراک کیا تھا اور اسکا پروٹوٹائپ رواں ماہ کے شروع میں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران رکھا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: دنیا کا پہلا ہولو گرافک فون بہت جلد ہوگا دستیاب بیزل لیس فونز کی بھرمار کے بعد ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر پر مبنی ٹیکنالوجی کی تیاری سام سنگ، ایپل، ایل جی سمیت دیگر کمپنیاں بھی کررہی ہیں مگر انہیں اب تک ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔ ایپل نے اس ناکامی کے بعد آئی فون ایکس میں فیس آئی ڈی سسٹم دے کر فنگر پرنٹ کی تصدیق کے عمل سے ہی جان چھڑا لی تھی۔ یہ 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور زیرو اشاریہ سات سیکنڈ میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عام طور پر دیگر کمپنیوں کے فونز میں فنگر پرنٹ اسکینر ہوم بٹن کے اندر یا بیک پر دیا جاتا ہے مگر یہ پہلا فون ہے جس میں یہ اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔ویسے چینی کمپنی ایکس 20 پلس کے نام سے گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک فون پیش کرچکی ہے مگر اب اسے اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، فور جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جبکہ بیک پر بارہ اور پانچ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ سیٹ کے ساتھ ہے، فرنٹ پر بھی بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون 624 ڈالرز کے عوض (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں آئندہ چند روز میں چین میں فروخت کیا جائے گا، تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…