ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

نوکیا 10 پانچ کیمروں کیساتھ متعارف کروائے جانیکا امکان

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی نے اپنے اینڈرائیڈ کیساتھ واپسی کرکے تمام کمپنیوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ نوکیا اپنے آئندہ سمارٹ فون نوکیا 10 میں 5کیمرے متعارف کروائے گا۔ چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک Baiduپر لیک ہونے والی معلومات کے مطابق نوکیا کے اگلے فون میں پانچ کیمرے ہونگے۔ یہ تمام کیمرے ایک دائرے میں ہونگے ۔

جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ بھی ہوگی۔اس فون کا نام نوکیا 10 ہوگا اور اسے برلن میں ہونے والی آئی ایف اے 2018 کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ آئی ایف اے 2018 ستمبر میں منعقد ہوگی۔ اس فون کے بارے میں آنے والی اطلاعات کے مطابق فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا جو ریوالور بیرئیر کی طرح کے کیمرے کے نیچے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا جو نظریاتی طور پر 32 میگا پکسل کے 7 کیمروں کو سپورٹ کرتا ہے، 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے اور ڈوئل فیز ڈیٹیکشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…