بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اس تصویر میں چھپی شخصیت تلاش کرسکتے ہیں؟

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟ تو کیا آپ فطرت کے شاندار نظارے میں چھپی خاتون کو تلاش کرسکتے ہیں؟ اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہے۔ یہ باڈی پینٹنگ میں مہارت رکھنے والے لیونی جین اور جارج ڈسٹروالڈ کا تیار کردہ معمہ ہے اور اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں بچے کی ماں کون ہے؟ ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی ایسے مقام کی تصویر ہے جہاں برف نے منظر کو ڈھانپ لیا ہے مگر اس میں ایک خاتون موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔ ماہرین کی مدد سے اس خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔ تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ یہ بھی پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟ مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔ اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس خاتون کو سبز اور سفید رنگ میں رنگا گیا ہے اور اس وجہ سے اسے دیکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…