کرکوک (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر کرکوک میں دو نجی کمپنیوں نے 47 ملین ڈالر مالیت کا انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ڈیٹا کی چوری آپٹیکل کیبلز کی مدد سے عراق میں سیمفونی پروگرام کے ذریعے کی جا رہی تھی۔
حکام نے عراق میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی دو کمپنیوں ایرتھنلک اور ٴآئی کیوٴ کو اس چوری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ مجموعی طورپر مسروقہ انٹرنیٹ کی مالیت 47ملین ڈالر کے برابر ہے۔ پولیس نے سکینڈل میں ملوث ایک کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔