جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیوزفیڈ میں تبدیلی: جعلی خبروں کو روکنے کیلئے فیس بک کااہم قدم

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک  (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیس بک نے گزشتہ ہفتے اپنی نیوز فیڈ میں سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اس میں اشتہارات اور خبروں کے مقابلے عام لوگوں کی پوسٹیں زیادہ نظر آئیں گی۔ تاہم فیس بک کے اس اعلان کے محض 5 دن بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اس تبدیلی سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں تیزی سے اور زیادہ پھیلنے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق نیوز فیڈ میں تبدیلی ہوتے ہی چند ممالک میں جعلی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی تھی کہ جن ممالک میں نیوزفیڈ میں تبدیلیوں کا تجربہ کیا جارہا ہے، وہاں جعلی خبریں پوری سروس میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان تاہم اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس حوالے سے اہم تبدیلی کا اعلان کردیا۔ مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے دوسرے مرحلے میں فیس بک پر ایک سروے کیا جائے گا، جس میں صارفین سے ان کی پسند سے متعلق تجویز حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیس بک پر ایک سروے کے ذریعے لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ صارفین کس طرح کا مواد یا خبریں دیکھنا اور پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: نیوز فیڈ تبدیل ہونے سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فیس بک پر اچھی اور معیاری معلومات، خبروں اور پوسٹوں کو ترجیح دی جائے گی۔ مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے بعد اب صارفین کو وہاں پر صرف 4 فیصد خبریں دیکھنے کو ملیں گی، جو اس سے قبل 5 فیصد ہوتی تھیں۔ مارک زکربرگ کا اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں کہنا تھا کہ فیس بک اس سروے میں صارفین سے ایسے سوالات کرے گا کہ وہ کس طرح کے ذرائع سے ملنے والے مواد یا خبروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ یہ سروے کچھ مشکل ہوگا ۔

تاہم اس کے ذریعے فیس بک کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ ان کے صارفین کس طرح کی خبریں دیکھنا چاہتے ہیں، جس کےبعد ہی وہ لوگوں کی پسند کے مطابق مواد کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوز فیڈ میں تبدیلی سے جعلی خبریں پھیلنے کا امکان خیال رہے کہ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوز فیڈ میں تبدیلی سے سب سے زیادہ نقصان میڈیا، تشہیری و کاروباری اداروں کو ہوگا ۔

کیوں کہ ان کی خبریں اور اشتہارات کو نیوز فیڈ میں کم جگہ دی جائے گی، تاہم اس سے فیس بک کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک نیوز فیڈ میں تبدیلی سے فیس بک کو فوری طور پر کم سے کم 23 ارب ڈالرز (پاکستانی 23 کھرب روپے سے زائد) کا نقصان ہوگا،جو اُسے شیئرز کی قدر میں کمی کی صورت میں ادا کرنا پڑے گا۔

اِس فیصلے سے مارک زکربرگ کے ذاتی اثاثوں میں بھی 3 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 3 کھرب تیس ارب روپے سے زائد) کی کمی ہوجائے گی۔رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے نیوز فیڈ میں تبدیلی کے اعلان کے فوراً بعد فیس بک کے شیئرز کی قدر میں 4 فیصد کی کمی دیکھی گئی، لیکن اِن ابتدائی رپورٹس کو دیکھنے کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا واقعی اِس فیصلے سے صرف فیس بک کو نقصان ہوگا، اور یہ نقصان کیا اِس سے دگنا بھی ہوسکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…