جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ون پلس فون استعمال کرنے والی صارفین کیلئے بری خبر

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ  (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ ماہ کمپیوٹر و موبائلز کے لیے چِپ اور ہارڈویئر تیار کرنے والی امریکی کمپنی انٹیل کی چِپِ میں سیکیورٹی خرابیاں سامنے آئی تھیں، جس وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹر و موبائل متاثر ہوئے تھے۔ اوراب چینی کمپنی ’ون پلس‘ کے کریڈٹ کارڈ ڈیٹا سرور میں سیکیورٹی نقص کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کی کمپنی نے بھی تصدیق کردی۔

ون پلس اسمارٹ فون صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات چرائے جانے کی خبر گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھی، تاہم اس وقت تک کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔  اب ون پلس نے کریڈٹ کارڈ سرور سے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کی تصدیق کردی۔ ون پلس نے اپنے سرور سے ڈیٹا چرائے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں صارفین سے معزرت کرتے ہوئے بتایا کہ اس فراڈ سے اس کے 40 ہزار سے زائد صارفین متاثر ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز اور فراڈی افراد نے ان کے ایک سرور پر حملہ کرکے وہاں سے صارفین کا ڈیٹا چوری کیا۔ کمپنی کے مطابق اس چوری سے کریڈ کارڈ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر سمیت ان کے کریڈٹ کی میعاد اور سیکیورٹی کوڈ بھی چرالیے گئے، تاہم وہ کریڈٹ کارڈ صارفین اس چوری سے محفوظ رہے، جنہوں نے ’پے پل‘ سے اپنی ادائگیاں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: ون پلس کا مختلف اسمارٹ فون ون پلس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار سے زائد صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات اکتوبر 2017 سے 11 جنوری 2018 کے دورانیے کی چرائی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ان تمام صارفین کو ذاتی ای میل کی ہیں، جو اس سیکیورٹی نقص سے متاثر ہوئے، جب کہ کمپنی ان تمام صارفین سے ان کے نقصانات کی تفصیلات بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیان کے مطابق صارفین کا ڈیٹا چرائے جانے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

جس کے نتائج جلد ہی جاری کردیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ون پلس نے اپنے صارفین کو تجویز دی کہ وہ اپنے بینک اسٹیٹمنٹ چیک کریں، اور جن ادائگیوں پر انہیں شکوک و شبہات ہوں۔ ان سے متعلق وہ اپنے بینک سے رابطہ کریں۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ متاثر ہونے والے 40 ہزار صارفین کا تعلق کن ممالک سے ہے، اور نہ ہی صارفین کے کریڈٹ کارڈ کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیے جانے یا نہ کیے جانے سے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…