جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی اب آئی فون سے کیا فیچر چرانے والا ہے؟

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے رواں سال تین فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس نائن/ ایس نائن پلس اور گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرائے جائیں گے، مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی ان ڈیوائسز میں متعدد فیچرز آئی فون سے لینے والی ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سام سنگ آئی فون سے ایک فیچر چوری کرنے والی ہے۔ویسے تو گلیکسی ایس نائن کے بارے میں کہا جارہا ہے۔

کہ ڈیزائن کے حوالے سے یہ گلیکسی ایس ایٹ جیسا ہی ہوگا مگر اس کے ہارڈوئیر اور کیمرے کی کارکردگی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں : گلیکسی ایس 9 میں یہ تبدیلی پسند کریں گے؟ فون کے نئے فیچرز میں سے ایک اس کی نیورول نیٹ ورک چپ ہوگی جو کہ ایپل اور ہیواوے کی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی چپ کا جواب ہوگا۔ کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی چپ ڈیٹا پراسیسنگ کے لیے بہت زیادہ مفید ہوں گی جس سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد امورسرانجام دینا آسان ہوجائے گا۔ ایس نائن کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 9 میں یہ چپ زیادہ بہتر ہوگی جس کی وجہ کمپنی کو ملنے والا وقت ہوگا اور کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کی این پی یو چپ فی سیکنڈ 600 گیگا آپریشنز تک پہنچ جاتی ہے، جبکہ ہیواوے فی سیکنڈ فور ان ٹیرا آپریشنز کا دعویٰ کرتی ہے، سام سنگ کی چپ اس سے کچھ اوپر ہوگی۔ آئی فون ایس میں یہ نیورول انجن مشین لرننگ فیچرز میں مدد دتی ہے جیسے لوگوں اور اشیاءکی شناخت، فیس آئی ڈی اور اینی موجی کا استعمال۔ خیال رہے کہ گلیکسی این نائن میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیئے جانے کا امکان ہے اور اس طرح یہ ایس سیریز کا ایسا پہلا فون ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی تاہم اس کی خاص بات یہ ہے ۔

کہ اس میں کئی طرح کے آپرچر ڈوئل کیمروں کے لیے دیئے جائیں گے جبکہ فرنٹ کیمرہ آئی آر آئی ایس اسکینر کے ساتھ ہوگا۔ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کو آئندہ ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ اس کی فروخت مارچ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…