اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وٹس ایپ صارفین کو لوٹنے والے شعبدہ باز پھر سرگرم، بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں لوگوں کو چونا لگا کر رقم بٹورے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ وٹس ایپ جو کہ دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے کہ صارفین کو لوٹنے والے شعبدہ باز گروہ کا انکشاف سامنے آیا ہے جو بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں لوگوں کوچونا لگا کر رقم بٹور رہا ہے۔ وٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر میں یہ سروس مفت دستیاب ہے ،کچھ جعلساز وٹس ایپ صارفین کو میسج بھیج کر وٹس ایپ سروس جاری رکھنے
کیلئے انہیں سبسکرپشن کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور اطلاعات کے مطابق بڑے پر وٹس ایپ صارفین اس فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ وٹس ایپ صارفین کو ایک میسج بھیجا جاتا ہے جس میں انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان کی مفت سروس کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے اور اگر وہ مزید سروس کا استعمال جاری رکھنا چاہتے ہیں تو سبسکرپشن فیس ادا کریں۔ یہ میسج عموماً ان الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے ”آپ کی سبسکرپشن ایکسپائر ہوچکی ہے۔ اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کے لئے اور لائف ٹائم سبسکرپشن خریدنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔