اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام میں بھی آخرکار وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو پہلے ہی اس کمپنی کی دیگر اپلیکشنز میسنجر اور واٹس ایپ میں موجود ہے اور وہ ہے کسی بھی صارف کے آن لائن ہونے کا وقت۔ ڈائریکٹ میسجز کے سیکشن میں صارف ایسے افراد جن کو وہ فالو کررہے ہوں یا پہلے چیٹ کرچکے ہوں، کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ آخری بار انہوں نے انسٹاگرام
کب استعمال کیا تھا۔ شو ایکٹیویٹی اسٹیس نامی آپشن انسٹاگرام کی سیٹنگز میں خودکار طور پر ان ایبل ہو جاتا ہے۔ مزید پڑھیں : انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مزہ ایک ساتھ کوئی صارف چاہے تو سیٹنگز میں جاکر ایکٹیویٹی اسٹیٹس کو ڈس ایبل کرسکتا ہے تاکہ آپ کے آن لائن ہونے کا وقت نظر نہ آسکیں تاہم ایسا کرنے پر آپ دیگر صارفین کا بھی آن لائن وقت نہیں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت متعارف تو ہوچکا ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد ابھی اسے
استعمال کرنے سے قاصر ہوں۔ یعنی اب یہ جاننا بہت آسان ہے کہ آپ جن کو فالو کررہے ہیں وہ کس وقت آن لائن ہیں کیونکہ وہ اس فیچر میں ایکٹیو ناﺅ کی صورت نظر آتے ہیں، اگر آپ نہیں چاہتے کہ لوگ یہ جانیں تو سیٹنگز میں جاکر اس فیچر کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : یہ ننھی بچی انسٹاگرام اسٹار کیسے بنی؟ یہ اس حوالے سے بہتر ہے کہ فیس بک میسنجر میں ایکٹیویٹی اسٹیٹس کو ٹرن آف کرنے کا آپشن موجود نہیں اور وہاں ہر بار دیکھ سکتے ہیں کہ کس وقت آپ آن لائن ہوئے یا اس میں ریڈ رسیپٹ ڈس ایبل بھی نہیں کیا جاسکتا۔