لندن ( آن لائن )واٹس ایپ نے اپنی ایک نئی ایپ متعارف کرادی ہے جس کا مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے اپنے صارفین سے رابطہ کرنا آسان بنانا ہے۔واٹس ایپ بزنس نامی یہ نئی اپلیکشن ایسے فیچرز سے لیس ہے جس کا مقصد ان کاروباری اداروں کی پروفائلز میں زیادہ تفصیلات جیسے ای میل ایڈریس، کاروبار کی نوعیت، دکانوں یا دفاتر کے پتے اور ویب سائٹ کا اندراج ہوسکے گا۔اسمارٹ میسجنگ ٹولز جیسے کوئیک رئیپلائی، اوے
میسجز اور گریٹنگز وغیرہ بھی موجود ہوں گے اور اس ایپ کو استعمال کرنے والے کسی بھی وقت جان سکیں گے کہ انہوں نے کتنے پیغامات بھیجے، ان میں سے کتنے صارفین تک پہنچے اور کتنے پڑھے گئے۔ایسے افراد جو کوئی بزنس نمبر اور ذاتی نمبر استعمال کررہے ہوں، وہ ان دونوں یعنی واٹس ایپ بزنس اور واٹس ایپ میسنجر کو ایک ڈیوائس پر دو مختلف نمبروں سے رجسٹر کرکے استعمال کرسکیں گے۔