جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک کاغلط معلومات اورسنسنی خیزی سے نمٹنے کے لیے نیوز فیڈ میں تبدیلی کااعلان

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک ‘غلط معلومات اورسنسنی خیزی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی نیوز فیڈ میں تبدیلی لا رہے ہیں اور اسے بہتر اور قابل اعتبار بنانے کے لیے صارفین سے سروے کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہاکہ اچھی معیار کی خبروں کو ترجیح دینے کے لیے صارفین سے پوچھا جائے گا کہ وہ کون سے ذرائع سے ملنے والے خبروں پر زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔فیس بک کا کہنا تھا کہ صارفین کے سروے کے ذریعے یہ جاننے کی کوششں کی جائے گی کہ وہ کس کی خبر پر اعتبار کرتے ہیں۔فیس بک کے بانی نے کہا کہ فیس بک پر صارفین کی نیوز فیڈ میں اب خبروں سے متعلق مواد چار فیصد تک ہو گا جو کہ پہلے پانچ فیصد تھا۔فیس بک اس حالیہ اقدام کے ذریعے سوشل میڈیا جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹنا چاہتا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہناتھا کہ وہ برانڈز اور میڈیا سے متعلق خبروں کے بجائے خاندانوں اور دوستوں کے درمیان گفتگو کا سبب بنے والے مواد پر زیادہ زور دیں گے۔فیس بک کی جانب اس تبدیلی کے ذریعے اب خبروں کی چھان بین اور تصدیق فیس بک کے ملازمین کے بجائے صارفین کریں گے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ ہم نے پہلے خود سے فیصلہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ہم زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صارفین سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ اس نیوز برینڈ کو جانتے ہیں اور اعتماد کرتے ہیں کہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بہت زیادہ نا اتفاقی، غلط معلومات اور سنسنی خیزی ہے۔مارک زکرورگ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اب معلومات پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی

سے پھیلتی ہیں اور اگر اب ہم نے اس مسئلے سے نہیں نمٹا تو یہ بہت بڑھ جائے گا۔دوسری جانب ٹویٹر کا کہنا تھاکہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں چھ لاکھ 77 ہزار سے زیادہ امریکی صارفین نے روس کے نقلی یا بوٹ اکاونٹس کو فالو کیا یا اْن کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…