جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جدید ٹیکنالوجی متعارف ، اب آپ کی آنکھیں شوگرلیول بتائیں گی

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو چونکا دیا ، ایسے جدید کنٹیکٹ لینز متعارف کروا دیئے جوکہ آنکھوں کے پانی ، آنسوئوں سے شوکر لیول کی مقدار بتا سکیں گے۔ گوگل لیبارٹریز نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی میدان میں خود کو منوا لیا ہے ، مستقبل میں آنکھوں میں لگایا گیا لینز بتا سکے گا کہ دوا لینے کا وقت ہو گیا ہے یا ابھی میٹھا نہ کھائیں کیونکہ جسم میں چینی کی مقدار بڑھ رہی ہے۔

اس پروجیکٹ کی قیادت برائن اوٹس اور بیباک پرويز کر رہے ہیں۔ برائن اوٹس اور بیباک پرويزنے لکھا ہے کہ لینز میں ایک چھوٹی سی وائرلیس چپ لگی ہو گی اور لینز کی دو تہوں کے درمیان گلوکوز سینسر ہوگا۔ لینز سے متعلق ابتدائی تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور ان کے استعمال سے متعلق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے مذاکرات جاری ہیں۔ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن نے بتایا کہ

آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آنسوؤں کو جمع کرنا اور ان پر تحقیق کرنا کس قدر مشکل کام ہے۔اس میں حیران کن حد تک الیکٹرانکس کے انتہائی چھوٹے پُرزے استعمال کیے گئے ہیں۔ چپ اور سینسر ایک ذرّے کے برابر ہیں اور وائرلیس اينٹینا ایک بال سے بھی باریک۔ شاید اس طریقے سے زیادہ سے زیادہ درستگی کے ساتھ انسانی آنسوؤں میں گلوکوز کی مقدار ناپنےکی گُتھی کو سلجھایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…