اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محض ایک عام سا ٹٰکسٹ میسج آپ کے آئی فون فریز اور دوبارہ اسٹارٹ ہونے پر مجبور کرسکتا ہے۔ جی ہاں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں نئی خامی دریافت ہوئی ہے جو ایک ٹیکسٹ میسج کے نتیجے میں فون کو کریش کردیتی ہے۔ سافٹ وئیر ڈویلپر ابراہام مرسی نے اس خامی کی تشخیص کی اور اور اسے chaiOS کا نام دیا۔ مختلف صارفین نے اسے آزما کر دیکھا تو آئی فون فائیو ایس سے آئی فون
ایکس تک سب ڈیوائسز چند منٹ کے لیے فریز ہوگئیں جبکہ میسج ایپ مین پیغامات اپ لوڈ ہونا بھی بند ہوگئے اور ڈیوائس بار بار کریش ہوتی رہی۔ مزید پڑھیں : آئی فون میں’آئی’ کا مطلب کیا ہے؟ یہ خامی آئی فو ایس ورژن 10 سے 11.2.5 بیٹا فائیو تک پر اثرانداز ہورہی ہے جبکہ اس سے ایپل کے میک آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز کو بھی کریش کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے بس ایک لنک ہی میسج کے ذریعے بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جس ڈیوائس میں وہ میسج جاتا ہے وہ فریز ہوجاتی ہے۔