معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ4G نے نئے سال کا آغاز صارفین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ کار سلوشن فراہم کردیا

18  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے والی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ4  آغاز صارفین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ کار سلوشن فراہم کر کے کیاہے۔گزشتہ پراڈکٹس کی طرح یہ سلوشن بھی4G سہولیات سے آراستہ ہے جو صارفین کووہیکل آن بورڈ ڈائیگناسٹک OBD۔II کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ ڈیوائس صارفین کو 3جدید ترین فیچرزفراہم کرے گی۔صارفین اس ڈیوائس کواپنی گاڑیوں

میں لگا کر اپنے اینڈرائڈ یا ایپل فونزسے بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی وقت اپنی گاڑی کی علاقے میں موجودگی کی حقیقی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جیو فینسنگ کے ذریعے اس کی حدود کا تعین کر سکتے ہیں۔جیسے ہی ان کی گاڑی اس حد کو پار کرے گی صارف کو فوراً نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔مزید یہ کہ

یہ ڈیوائس بطور وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی کام کرے گی جو بیک وقت 10 سمارٹ فونز یا ڈیوائسزکو 4G انٹر نیٹ سے منسلک کر دے گا۔ یہ ڈیوائس ٹویوٹا اور ہنڈا کے 2000ء4 سے آگے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کار آمد ہے۔صارفین کی سہولت کیلئے اس میں پلگ اینڈ پلے آپشنرکھی گئی ہے جس کے تحت یہ ڈیوائس محض30سیکنڈ میں صارف کی گاڑی پر قابل استعمال ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…