پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ کا یہ فیچر ضرور پسند آئے گا

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو ہوسکتا ہے اکثر واٹس ایپ پر ایسے پیغامات ملے ہوں، جن میں لکھا ہوتا ہے کہ اس کو پڑھ کر اتنے لوگوں کو فارورڈ کریں تو خوشخبری ملے گی اور ایسا نہ کرنے پر نقصان ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میسجنگ اپلیکشن نے اب اس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان چین لیٹر اسٹائل اسپام میسجز اور وائرل جعلی افواہوں کی روک تھام کے لیے واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر

رکھنے والی سائٹس واٹس ایپن ڈاٹ این ایل اور WABetaInfoنے اس ایپ کے نوٹیفکیشن میسجز میں اس فیچر کو دیکھا، جس کا مقصد صارفین کو اس طرح کے اسپام پیغامات کے خطرات سے خبردار کرنا ہے اور ایک نوٹس ڈسپلے کرے گا جس پر لکھا ہوگا ‘ یہ پیغام اتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے’۔ مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟ اسی طرح کا انتباہ اس وقت بھی سامنے آئے گا جب اکثر فارورڈ کیے جانے والے پیغامات موصول ہوں گے۔ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور کب تک سامنے آئے گا، ابھی کہنا مشکل ہے۔ اس حوالے سے واٹس ایپ فی الحال بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ چین لیٹر پیغامات حیران کن دعوﺅں سے بھرپور ہوتے ہیں اور دیگر افراد پر زور دیا جاتا ہے کہ اپنے تمام دوستوں تک اسے فارورڈ کریں۔ یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس اسی طرح واٹس ایپ کے پلیٹ فارم پر جعلی افواہیں بھی بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور کئی ممالک میں تو اس کے نتیجے میں حالات بھی کشیدہ ہوچکے ہیں۔ فیس بک نے بھی گزشتہ ماہ اس طرح کی پوسٹس کے حوالے سے کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات یہاں پڑھیں : فیس بک پر ایسی پوسٹ کبھی مت کریں فیس بک کے مطابق ایسی پوسٹس کو مکمل پابندی کا سامنا تو نہیں ہوگا مگر انہیں نیوزفیڈ پر اتنا نیچے پھینک دیا جائے گا کہ وہ اکثر افراد کی رسائی سے دور ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…