منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں سام سنگ A8سمیت تین سمارٹ فونز متعارف

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں اپنے تین نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ان میں سے ایک فون اے 8 (2018)، دوسرا اے ایٹ پلس (2018 ) اور تیسرا گرینڈ پرائم پرو ہے۔ گلیکسی اے ایٹ اور ایٹ پلس سام سنگ کے پہلے فونز ہیں جن کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے اور یہ بالترتیب 5.6 اور 6 انچ امولیڈ ڈسپلے کے حامل ہیں۔ان میں ایسے فیچرز موجود ہیں جو گلیکسی ایس ایٹ یا نوٹ ایٹ میں دیئے گئے ہیں،جیسے بیزل لیس ڈسپلے، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ،

چار سے چھ جی بی ریم وغیرہ۔تاہم اس کا خاص فیچر اس کا ڈوئل سیلفی کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں ایک 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ہے اور لائیو فوکس نامی فیچر سے آپ پس منظر کے دھندلے پن کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے بیک پر سولہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں تیز آٹو فوکس اور کم روشنی میں کام کرنے کی صلاحیت کو پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے۔اس میں 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ 64 بٹ اوکٹا کور پراسیسر، اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1.1 آپریٹنگ سسٹم، یو ایس بی سی، اے ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ جبکہ اے ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے قیمت کا اعلان تو کچھ دن میں کیا جائے گا تاہم گلیکسی اے ایٹ ممکنہ طور پر 53 ہزار پانچ سو جبکہ اے ایٹ پلس 65 ہزار 500 روپے تک ہوسکتا ہے۔یہ سام سنگ کا گزشتہ ورژن سے زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ مناسب یا سستا فون قرار دیا جاسکتا ہے۔یہ فون پانچ انچ کے سپرامولیڈ ڈسپلے، پانچ میگا پکسل فرنٹ جبکہ ایٹ میگا پکسل بیک، ڈیڑھ جی بی ریم، سولہ جی بی اسٹوریج جس میں کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، کواڈ کور 1.4 گیگا ہرٹز پراسیسر اور اینڈرائیڈ نوگٹ آپریٹنگ سسٹم وغیرہ دیئے گئے ہیں۔اس فون کی قیمت 20 ہزار روپے سے کم ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…