جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سام سنگ نے نئے گلیکسی A8/A8+ اور گرینڈ پرائم پرو سمارٹ فون جاری کر دیئے،حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنے انتہائی جدید سمارٹ فونز سام سنگ گلیکسی A8، سام سنگ گلیکسی A8 پلس اور گرینڈ پرائم پرو 2018ء پاکستان میں جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سام سنگ ای سی پاکستان کے صدر وائی جے کم مہمان خصوصی تھے جبکہ متعدد سام سنگ ڈیلرز اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے اس موقع پر کہا کہ گلیکسی اے 8 فیملی میں توسیع کے

مقاصد کے ساتھ A8 اور A8 پلس صارفین کے لئے موزوں درمیانے درجے کے سمارٹ فونز ہیں۔ ان ڈیوائسز کی قدر ان کی جدید خصوصیات اور افعال میں موجود ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ سہولت پیش کرتے ہیں۔ گرینڈ پرائم پرو بہت سی دلچسپ ٹیکنالوجیز سے مزین ہے جس میں سپر ایمولڈ سکرین جو کرسٹل کلیئر نظارہ فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے اس فون کو پاکستانی صارفین کے درمیان بہت مقبولیت حاصل ہے۔ A8 میں 5.6 انچ ٹچ سکرین جبکہ A8 پلس میں 6 انچ ٹچ سکرین موجود ہے جس کے فرنٹ پر 2.5 ڈی گلاس اور بیک پر 3 ڈی گلاس پائیداری کے لئے لگایا گیا ہے۔ ان سمارٹ فونز کی انفنٹی ڈسپلے سکرینز ایک کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن (1280×2220) زیادہ تفصیل جبکہ ایک وسیع افقی ویو اور شاندار سینما تجربہ فراہم کرتی ہے۔ آل ویز آن ڈسپلے صارفین کو صارفین کو اپنا فون ان لاک کئے بغیر معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ سمارٹ فونز 1.6 Ghz اوکٹا کور پروسیسرز کے حامل ہیں اور دونوں ڈیوائسز 4 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ان فونز میں 64 جی بی سٹوریج ہے جسے ایکسٹرنل میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ ’’سام سنگ پے‘‘ کی خصوصیت صارف کو فون کے استعمال سے مکمل مالیاتی ادائیگیاں زیادہ تیزی اور آسانی سے کرنے کے قابل بناتی ہے۔ گلیکسی اے سیریز میں پہلی مرتبہ گلیکسی A8 اور A8 پلس میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل F1.9 ڈوئل کیمرہ متاثر کن bokeh افیکٹ کے ساتھ موجود ہے۔ لائیو فوکس کی خصوصیت صارف کو تصویر کے بیک گراؤنڈ کو دھندلا کرنے کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ 16 میگا پکسل F1.7 بیک کیمرہ کم روشنی کے ماحول میں لو ایپرچر اعلیٰ معیاری تصاویر کو ممکن بناتا ہے۔

ڈیجیٹل ویڈیو امیج سٹیبلائزیشن ٹیکنالوجی متزلزل تصاویر کو ممکن بناتی ہے جبکہ اس کا کیمرہ وقت کے وقفہ کی حامل ویڈیو بنانے کے لئے ہائپر لیپس خصوصیت فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائسز ملٹی ٹاسکنگ آسانی سے فراہم کرتی ہیں۔ گلیکسی اے 8 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، A8+ میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو کئی گھنٹوں کے لئے فون کو استعمال کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز پانی اور مٹی سے محفوظ رہنے کے لئے IP68 ریٹنگ کی حامل ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…