اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ ٹی سی نے اپنا نیا اسمارٹ فون یو 11 آئیز متعارف کرا دیا ہے جس میں پہلی بار اس کمپنی نے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا ہے۔ دیکھنے میں یہ فون تائیوان کی اس کمپنی کے فلیگ شپ یو 11 پلس جیسا ہے تاہم اندر سے مختلف ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 652 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، جسے ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : ایچ ٹی سی یو 11: اس جیسا کوئی اور فون نہیں سکس انچ فل ایچ ڈی سپر ایل سی ڈی تھری ڈسپلے میں دو ہزار ایک سو ساٹھ x1080 ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ بیزل کو کم سے کم رکھا گیا ہے جو کہ 18:9 ریشو کے ساتھ ہے۔ اسکرین کو تحفظ دینے کے لیے گوریلا گلاس تھری کا استعمال کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ سیلفی کے پرستاروں کے لیے تیار کیا جانے والا فون ہے جس کے فرنٹ پر دو پانچ میگا پکسلز
کے کیمرے ایف 2.2 آپرچر، بی ایس آئی سنسر اور وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : ایچ ٹی سی کے 2 نئے اسمارٹ فون متعارف اس کے بیک پر بارہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ یہ ڈیوائس واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ بھی ہے۔ اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ فی الحال یہ فون چین اور تائیوان میں 465 ڈالرز (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے آنے والے ہفتوں میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔