بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چینی موبائل کمپنی ’’ویوو‘‘ ایسا فون منظر عام پر لے آئی کہ ایپل اور سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، حیرت انگیز فیچرز سامنے آ گئے

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویوو جو کہ چینی کمپنی ہے اس نے ایسا سمارٹ فون بنایا ہے جس میں فنگر پرنٹ سنسر ڈیوائس کی فرنٹ سکرین کے اندر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو کے دوران ویوو نے ایسا جدید سمارٹ فون پیش کیا جس میں فنگر پرنٹ سنسر ڈیوائس کی فرنٹ سکرین کے اندر دیا گیا ہے۔ ویوو کے اس سمارٹ فون نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،

اس وقت دوسری کمپنیاں سمارٹ فون کے ڈسپلے کو بیزل لیس کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے فرنٹ پر فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ ختم ہوگئی ہے اور وہ فون کے پیچھے منتقل کرنا پڑا یا کمپنیوں نے اسے ختم کر دیا ہے۔ ویوو کمپنی کی طرف سے سکرین کے اندر فنگر پرنٹ سنسر کو شامل کرنے پر کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا اب ویوو کو اس میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ ویوو نے گزشتہ سال اس ٹیکنالوجی کا پروٹو ٹائپ فون میں تجربہ بھی کیا تھا اور اس وقت کوالکوم کی مدد سے الٹراسونک سنسر کو استعمال کیا تھا لیکن اب اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کرتے ہوئے آپٹیکل بیس فنگر پرنٹ سنسر کو تیار کر لیا ہے اور ویوو کے سمارٹ فون کی سکرین کے ایک خاص حصے میں انگلی رکھنے پر ایل ای ڈی پینل اسے روشن کر دیتا ہے اور فون ان لاک کیا جا سکتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ فون بیزل لیس ہے اور کمپنی اسے 2018 میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کر سکتی ہے۔ دوسری جانب ایپل کے آئی فون ایکس 10 میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے جانے کی امید تھی مگر ایسا نہ ہو سکا جبکہ سام سنگ کو گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ میں میں ایسا کرنے میں ناکامی ہوئی بلکہ ممکنہ طور پر ایس نائن میں یہ سہولت موجود نہیں ہوگی۔  ویوو جو کہ چینی کمپنی ہے اس نے ایسا سمارٹ فون بنایا ہے جس میں فنگر پرنٹ سنسر ڈیوائس کی فرنٹ سکرین کے اندر دیا گیا ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…