منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی زمانے میں پاکستان میں اسکوٹر بہت زیادہ نظر آتے تھے مگر اب ان کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، مگر جاپانی کمپنی ہونڈا اب اسے بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہونڈا کی جانب سے ایک منفرد قسم کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں کسی موٹرسائیکل جیسا ہے۔ پی سی ایکس نامی اسکوٹر مکمل طور پر

بجلی سے چلتا ہے اور اس کے لیے کمپنی نے ایسی بیٹری استعمال کی ہے جسے آسانی سے کسی بھی وقت بدلا جاسکتا ہے۔ اس وقت الیکٹرک سواریوں کے حوالے سے صارفین ان کی ڈرائیونگ رینج اور چارجنگ ٹائم کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں، مگر آسانی سے بیٹریاں بدلنے کی سہولت کا مقصد اس پریشانی کو کم کرنا ہے۔ موبائل پاور پیک کی مدد سے چلنے والا یہ اسکوٹر فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن ہے

تاہم کمپنی رواں سال ہی اسے ایشیاءبھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس اسکوٹر کے لیے الیکٹرک موٹر بھی ہونڈا نے خود تیار کی ہے جسے نشست کے نیچے موجود بیٹریوں سے طاقت ملتی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ انہیں چند سیکنڈ میں بدل کر مکمل چارج بیٹریوں کو لگایا جاسکتا ہے۔اس میں 1.33 ہارس پاور

الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ہونڈا نے اس کا ہائیبرڈ ورژن بھی متعارف کرایا تھا، جس میں ہائی آﺅٹ پٹ بیٹری اور اے سی جی اسٹارٹر کو دیا گیا تھا تاکہ سفر کرنے کا تجربہ اچھا بنایا جاسکے۔قیمت ابھی سامنے نہیں آسکی ہے مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک سے دو لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…