جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نفرت آمیز مواد پھیلانے والی سائٹس کوپانچ کروڑ یورو جرمانہ کرنے کا اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند عرصے سے تمام سماجی رابطوں کی سائٹس نفرت آمیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف کروائی کرتی نظر آرہی ہیں لیکن جرمنی نے نفرت آمیز مواد ، چھوٹی خبریں اور غیر قانونی مواد پھیلانے والے افراد اور سائٹس کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک ایسا قانون لاگو کیا گیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا کی سائٹس کو بتایا جا ئے گا

کہ ان کے نیٹ ورک پر غیر قانونی مواد رکھا گیا ہے اور 24گھنٹے کے اندر اپنی سائٹس سے نفرت آمیز مواد ، چھوٹی خبریں اور غیر قانونی مواد ہٹا دیں۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان سائٹس کو “پانچ کروڑ یورو ” جرمانہ کیا جا ئے گا۔وہ سوشل نیٹ ورکس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب وغیرہ جن کے ممبر 20 لاکھ سے زیادہ ہیں اس قانون کی زد میں آئیں گے۔سوشل نیٹ ورکس کو 2017 کے آخر تک کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ

نیٹز ڈی جی کے لیے اپنے آپ کو تیار کر لیں۔’نیٹز ڈی جی‘ قانون جون 2017 میں پاس کیا گیا تھا اور گذشتہ سال اکتوبر میں اس پر عمل درآمد شروع ہوا۔اطلاعات کے مطابق فیس بک نے جرمنی میں کئی سو افراد کو ملازمت دی ہے کہ وہ اس مواد کی نشاندہی کر سکیں جو نیٹز ڈی جی کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس بات کو بھی اچھی طرح مانیٹر کر سکیں کہ لوگ کیا پوسٹ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…