جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

انٹیل کی چپ سے چلنے والے لاکھوں کمپیوٹرز اور موبائل فون ہیک ،ذمہ دار کون اور اب کیا ہوگا،کمپنی کا بڑا اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) معروف امریکی کمپنی انٹیل کی چِپِ کی سپورٹ سے چلنے والے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانیہ کے ٹیکنالوجی ادارے دی رجسٹر نے سب سے پہلے اپنی خبر میں بتایا کہ انٹیل کی چِپِ کے سیکیورٹی سے متعلق انتہائی اہم حصے کرنل میں خامیاں پائی گئی ہیں جس سے دنیا بھر کے لاکھوں اسمارٹ آلات متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق انٹیل کی چِپِ سے چلنے والے ہر

طرح کے آلات گزشتہ 10 سال سے متاثر ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، کیوں کہ چپ میں یہ خرابی ایک دہائی پرانی ہے۔متاثر ہونے والے آلات میں ایپل لیونکس اور مائیکرو سافٹ کے کمپیوٹر اور دیگر آلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق انٹیل چِپِ سے چلنے والے تمام آلات بشمول کمپیوٹرز اور موبائل فونز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ چپ میں سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے ان آلات کی رفتار کم ہوگئی۔دوسری جانب انٹیل نے اپنی چپ میں سیکیورٹی خرابیاں سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ یہ مسئلہ صرف ان کی بنائی ہوئی چِپِ تک محدود نہیں بلکہ ان کی جانب سے مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور بنائے گئی چِپِ اور سافٹ ویئرز میں بھی یہ خرابی پائی گئی۔اپنے بیان میں انٹیل نے کہا کہ خرابی کی شکایت سامنے آنے کے بعد چِپِ کی بحالی پر کام شروع کردیا گیا جبکہ اس حوالے سے مکمل تفصیلات آئندہ ہفتے شائع کی جائیں گی۔انٹیل نے اپنے بیان میں اس بات سے انکار نہیں کیا کہ ان کی چپِ میں خرابی کی شکایات غلط ہیں، تاہم کمپنی نے اس کا ملبہ اپنی شریک کمپنیوں پر بھی ڈال دیا۔بیان میں کہا گیا کہ چپ میں سامنے آنے والی خرابی کے باعث کمپیوٹر اور موبائل آلات میں ہونے والے مسائل سے متعلق حتمی معلومات اکٹھی جا رہی ہیں، جنہیں آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔اندازے کے مطابق انٹیل کی چپ کی سپورٹ سے چلنے والے 23 فیصد آلات بہت ہی زیادہ سست جب کہ 17 فیصد آلات نارمل سست ہوئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…