جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایپل کا سست آئی فون کی بیٹریوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی ایپل کو اپنے آئی فون سست کرنے کے اعتراف کے بعد دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے تاہم ایپل نے صارفین سے معذرت کے بعد انتہائی شاندار پیش کر دی۔ رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فون سکس اور اس کے بعد آنے والے ماڈلز کی بیٹریوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے ایسے صارفین جن کے پاس آئی فون سکس یا اس کے بعد کے آئی فون ہیں اور

ان کی رفتار سست ہے تو وہ کمپنی کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی رعایت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین اپنے پرانے آئی فون کی بیٹری پاکستانی 8 ہزار روپے سے زائد کے بجائے اب محض 3 ہزار روپے میں حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس خصوصی رعایت سے وہ صارفین ہی فائدہ حاصل کرسکیں گے، جو کمپنی کے مطلوبہ کرائیٹیریا (معیار) پر پورا اتریں گے۔صارفین کو اپنے آئی فون کے سیریل نمبر سمیت دیگر معلومات فراہم کرنا ہوگی، جس کے بعد کمپنی پہلے یہ تصدیق کرے گی کہ شکایت کرنے والے صارف کا آئی فون سست ہے یا نہیں۔ کمپنی کے مطابق صارفین بیٹری تبدیل کروانے کے لیے آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔سست آ فون صارفین ایپل سے آن لائن سپورٹ چیٹ, ایمیلاور ٹوئٹر سمیت ایپل سپورٹ ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ سست آئی فون کی شکایت والے صارفین ایپل کے سروس پرووائیڈر سینٹرز سے بھی خصوصی رعایت حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ کمپنی نے 2016 میں ایک سافٹ ویئر فیچر متعارف کرایا تھا جو کہ پرانے آئی فونز کو سست کردیتا ہے، جس کی وجہ لیتھم اون بیٹری کی عمر بڑھنے سے ڈیوائس کو پیش آنے والے مسائل سے بچانا ہے۔بعد ازاں ایپل نے صارفین سے آئی فون کو سست کرنے پر معذرت بھی کی تھی، لیکن دنیا بھر سے لوگوں نے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…