جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی پہلی 8 کے او ایل ای ڈی متعارف

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو سام سنگ، ایپل، سونی اور دیگر کمپنیوں نے بھی جدید ترین اور اعلیٰ کوالٹی کے رزلٹ کی او ایل ای ڈی متعارف کرا رکھی ہیں۔ تاہم جنوبی کورین کمپنی ٰایل جی‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار88 انچ بڑی دنیا کی پہلی 8 کے او ایل ای ڈی بھی متعارف کرادی۔ اگرچہ اس وقت بھی مارکیٹ میں 77 سے 80 انچ کی جدید ایل سی ڈیز بھی دستیاب ہیں، جن کی اسکرین ریزولیشن کو

جدید ترین سافٹ ویئرز اور گرافکس کی وجہ سے بہتر بھی بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کاغذ کی طرح مڑ جانے والی او ایل ای ڈی اسکرین منظرعام پر تاہم مارکیٹ میں دستیاب تقریبا تمام ایل سی ڈیز اور او ایل ای ڈیز 4 کے ٹیکنالوجی کی حامل ہیں، لیکن ایل جی نے پہلی بار نہ صرف دیگر کمپنیوں کی ایل سی ڈیز سے بڑی بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی 8 کے او ایل ای ڈی متعارف کرادی۔ او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے لیس ایل جی کی اس او ایل ای ڈی کو 8 کے ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ اب چھوٹی ایل سی ڈیز سمیت موبائل فون میں بھی 8 کے کو متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے فوری طور پر دنیا کی پہلی 8 کے ایل سی ڈی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، اس جدید ترین ٹی وی اسکرین کو آئندہ ماہ امریکا میں الیکٹرانک نمائش میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایل جی کی اس او ایل ای ڈی کی اسکرین کی ریزولیشن 7 ہزار 680 بائے 4 ہزار 320 ہے، جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس میں رنگوں کو بھی حقیقت کے قریب تر بنایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: جدید ترین ایل سی ڈیز نے سینما انڈسٹری کو تبدیل کردیا ایل سی ڈی کے اسپیکرز سمیت دیگر آلات میں بھی بہترین کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایل جی نے 4 کے ٹیکنالوجی کی 77 انچ تک کی او ایل ای ڈی متعارف کرا رکھی ہیں، تاہم کمپنی نے پہلی بار 8 کے ٹیکنالوجی میں اسکرین متعارف کرائی ہے۔ ایل جی مستقبل میں کاغذ کی طرح مڑنے والی اسکرینز سمیت نہایت ہی اچھوتے انداز کی ایل سی ڈیز اور او ایل ای ڈیز بھی متعارف کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…