کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز کے مایہ ناز میسنجر ”واٹس ایپ “ نے غلطی کی تصدیق کرتے ہوئے گروپ چیٹ میں ’پرائیوٹ رپلائی‘ کا فیچر فی الحال ختم کردیا۔ واٹس ایپ نے حال ہی میں 2 فیچرز متعارف کروائے تاہم انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک فیچر فوری طور پر واپس لے لیا۔معروف ویب سائٹ ”بیٹا انفو “ کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فچر گروپ میں کسی بھی صارف کو
پرائیوٹ رپلائی کرنے کا فچر غلطی سے متعارف ہوگیا تھا جسے واپس ہٹا دیا گیا ہے۔گروپ کے کسی بھی صارف کو پرائیوٹ جواب دینے کا فیچر ابھی ا?زمائشی مراحل میں ہے، ماہرین اور صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو مشاہدہ کرنے کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے رواں ماہ 2 نئے فیچرز
ویب ورژن کے لیے متعارف کروائے گئے تھے جس کے تحت صارفین اب گروپ میں آنے والے کسی بھی پیغام کا با آسانی پرائیوٹ جواب دے سکیں گے۔دوسرے متعارف کروائے جانے والے فیچر کے تحت گروپ پر آنے والی تصاویر یا ویڈیوز کو بعد میں دیکھنے کے لیے دائیں بائیں کرنے کا آپشن بھی موجود ہے اور اس کی آزمائشی سروس جاری ہے۔