شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے پی 11 سمارٹ فون کا بڑی بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس فون میں 3 رئیر کیمرے ہونگے۔ افواہیں یہ بھی ہیں کہ ہواوے فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں نئی PCE سیریز متعارف کرائے گا۔ حال ہی میں 2018 کے لیے ہواوے کی مصنوعات کا روڈ میپ بھی لیک ہو کر منظر عام پر آیا ہے۔ جس سے پتا چلا ہے کہ ہواوے
مزید نئی ڈیوائسز بھی متعارف کرائے گا۔ 2018 کی دوسری سہ ماہی میں ہواوے جو سمارٹ فون متعارف کرائے گا ا±ن کے کوڈ نام مایا، سلینااور آنر 1 ہیں۔ ہواوے کے لیک ہونے والے روڈ میپ سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ہواوے دوسری سہ ماہی میں ہی نئی پی سیریز متعارف کرائے گا۔ اس سیریز کے فونز کے کوڈ نام P، P Plus اور P Lite ہیں۔یہ موجوودہ پی 10 ، پی 10 پلس اور پی 10 لائٹ سے ملتے جلتے ہیں۔افواہوں کے مطابق یہ نئی سیریز
پی 20 لائن اپ کا بھی حصہ ہو سکتی ہیں۔سمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ ہواوے سال 2018 کی پہلی دو سہ ماہیوں میں وائرلیس راو¿ٹرز، وئیر ایبلز، 360 کیمرے اور دوسرے گیجٹس بھی متعارف کرائے گا۔ تیسری سہ ماہی میں ہواوے آنر 3 کوڈ نام کے سمارٹ فون متعاف کو متعارف کرائے گا۔ چوتھی سہ ماہی میں میٹ سیریز کے دو فون، میٹ پرو اور میٹ لائٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ چوتھا آنر فون چوتھی سہ ماہی میں ہی آئے گا۔