جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کیو موبائل کمپنی نے کروڑوں کا ٹیکہ لگادیا،ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ ، 80ہزار کیو موبائل برآمد ، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بغیر کسٹم ڈیوٹی پیڈ کیو موبائل منگوا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے والے تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔گذشتہ دنوں کسٹم انٹیلیجنس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ مار کر 80ہزار کیو موبائل برآمد کیے تھے۔ بنگلے سے نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ برآمد کیے گئے کیو موبائلز کی قیمت 65 سے 70 کروڑ روپے تھی۔ ماڈل کسٹم کلیٹریٹ پریوینٹیو بھی اس سے قبل کیو موبائل کے نان کسٹم پیڈ کنٹینر تحویل میں لے چکی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق موبائل فونز بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے

شہر میں لائے گئے، جو ڈیفنس خیابان راحت کے بنگلے کے چار مختلف کمروں میں چھپائے گئے تھے۔ کسٹم انٹیلیجنس نے ڈی جی کام کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ بھی قبضے میں لیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق اب تک ڈی جی کام کمپنی نے گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 600 کنٹینر کلیئر کروائے ہیں۔ تمام کیو موبائلز کو ایل ای ڈی کی مس ڈکلیرئیشن ظاہر کرکے درآمد کیا گیا۔قومی خزانے کو کروڑوں کو ٹیکہ لگانے کے باوجود کیو موبائل کے کرتا دھرتا آزاد ہیں۔ ڈی جی کام کمپنی نے معاملہ دبانے کیلئے کسٹم حکام سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔ اسکینڈل کے تفتیشی ٹیم کے افسر فخر علی شاہ کا پشاور تبادلہ کردیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…