بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نصف انچ اسکرین کے حامل دنیا کا چھوٹا ترین موبائل متعارف کرادیادیاگیا،موبائل فون کا وزن پانچ روپے کے دو عدد پاکستانی سکوں کے برابر،حیرت انگیزفیچرزسامنے آگئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)برطانوی کمپنی نے دنیا کا چھوٹا ترین موبائل تیارکرکے متعارف کرادیا، نصف انچ اسکرین کے حامل اس موبائل کا وزن 13 گرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے کا سب سے چھوٹا اور قابلِ استعمال موبائل فون بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی اسکرین نصف انچ،وزن 13 گرام جبکہ اس کی لمبائی بالغ انسان کے انگوٹھے سے بھی کم ہے، لیکن منفی بات یہ ہے کہ یہ ٹوجی نیٹ ورک سے آگے کے

نیٹ ورک پر کام نہیں کرتا اور یہ نیٹ ورک دنیا بھر میں تیزی سے ختم ہورہا ہے،کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ یہ ایمرجنسی میں استعمال کرنے والا فون ہے اور کسی بھی طرح جدید ترین اسمارٹ فون کی جگہ نہیں لے سکتا،یہ فون ٹو جی نیٹ ورک پر کام کرتا ہے اور یہ سروس امریکہ، برطانیہ ، کینیڈا، یورپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں ختم ہورہی ہے، دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس پر ایس ایم ایس ٹائپ کرنا اور فون کرنا قدرے مشکل ہے۔ اس فون کا نام زینکو ٹائنی ٹی ون رکھا گیا ہے، موبائل فون کا وزن پانچ روپے کے دو عدد پاکستانی سکوں کے برابر ہے، موبائل کی اسکرین ریزولیوشن صرف 64 ضرب 32 پکسل ہے، اس کی بیٹری کی قوت 200 ایم اے ایچ ہے جو تین دن چلتی ہے اور 180 منٹ تک بات کی سہولت فراہم کرتی ہے، فون بک میں 300 نمبر اور میسج فولڈر میں صرف 50 پیغامات ہی رکھے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…