نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اپیل کمپنی کی سچائی منظر عا م پر آنے کے بعد کمپنی نے ہر جانے اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کیلئے پرانے آئی فون جان بوجھ کر سست کرنے پر صارفین سے معذرت کرلی ۔ ایپل کمپنی نے یہ اقدام ناراض صارفین کی جانب سے 1000 ارب ڈالر ہرجانے کے مقدمے دائر ہونے کے بعد اٹھایا گیا۔ ایپل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرانے آئی فونز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے
اور ساتھ ہی ساتھ2018 میں سافٹ ویئر جاری کرے گا تاکہ صارفین اپنے فون کی بیٹری کی صحت کی نگرانی کرسکیں.یاد رہے کہ اپیل کمپنی پر دھوکے دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ ایپل دھوکے سے پرانے آئی فون کی کارکردگی کو محدود کر کے صارفین کو نیا فون خریدنے پر مجبور کر رہا ہے۔ اور اس مقدمے کے تحت ایپل سے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔
ایپل فون کی بیٹری لائف کم ہونے پر اس کے پراسیسر کو سست کر دیتا ہے، جس سے فون کم بیٹری پر بھی بند نہیں ہوتا لیکن اس کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ اس بات کے پیش نظر اپیل کمپنی پر 9مقدمات درج کر کیے گئے تھے۔ لہذا اب اپیل کمپنی نے نہ صرف صارفین کی شکایات کے پیش نظر صارفین سے معافی مانگ لی ہے بلکہ پرانے آئی فونز میں آنے والے مسائل کو بھی حل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔