بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

آئی فون صارفین کا ایپل کمپنی پر 1000 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  پچھلے کئی ماہ سے ہزاروں آئی فون صارفین شکایت کر رہے تھے کہ ان کے پرانے آئی فون سست ہوتے جا رہے ہیں۔اب تصدیق ہوگئی ہے کہ ایپل جان بوجھ کر ایسا کر رہا تھا۔ اصل میں ایپل فون کی بیٹری لائف کم ہونے پر اس کے پراسیسر کو سست کر دیتا ہے، جس سے فون کم بیٹری پر بھی بند نہیں ہوتا لیکن اس کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ کے ذریعے

یہ تمام معلومات منظر عام پر آگئیں، جس سے ایپل صارفین کافی غصہ بھی ہوئے۔ بہت سے صارفین نے ایپل پر مقدمات کردئیے۔ایپل پر دائر مقدمات کی تعداد اس وقت 9 ہو چکی ہے۔ ان میں سے ایک مقدمہ ایسا ہے جس میں ایپل سے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ ویولیٹا مایلیان اور ا±نکی ٹیم کے وکلاءنے کیا ہے۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایپل دھوکے سے پرانے آئی فون کی کارکردگی کو محدود کر کے صارفین کو نیا فون خریدنے پر مجبور کر رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مایلیان 1ہزار ارب ڈالر میں سے کتنے ہرجانے کی حقدار قرار پاتی ہیں۔ اگر انہیں ایپل سے چند ہزار ڈالر بھی مل گئے تو یقیناً ایپل کے تمام پرانے فون رکھنے والے صارفین اسی طرح ایپل پر مقدمات کر کے نیا فون خریدنا پسند کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…