نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارے یونیسف نے دنیا میں انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کا 48 فیصد حصہ انٹرنیٹ کا صارف ہے جن میں 71 فیصد بچے اور نو عمر نوجوان ہیں۔ بچوں کو باخبر محفوظ اور مصروف رکھنے کے لئے ڈیجیٹل تعلیم ضروری ہے نوجوانوں نے
بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی بھی سفارش کر دی۔پاکستانی حکومت کے لئے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بنانے کے انتظامات کریں، انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی نوجوان اور بچے دنیا میں موجود اپنی عمر کے بچوں سے پیچھے رہنے کا خدشہ ہے۔