سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جنوی سے واٹس ایپ اپیلی کیشن متعدد موبائل فون میں استعمال نہیں کی جاسکے گی، کمپنی نے اس بات کی تصدیق کردی۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت موبائل میسجنگ ایپلی کیشن کے متعدد فیچرز یکم جنوری سے کئی موبائل فون میں سپورٹ نہیں کریں گے ان موبائل فونز میں بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10، ونڈو فون 8.0 اور پرانے ورژن کے دیگر ماڈلز شامل ہیں۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ہم پرانے فونز کو اب مزید سپورٹ فراہم نہیں کرسکتے، ان پرانے فونز میں واٹس ایپ کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت بند ہوسکتے ہیں، ان فونز میں یہ صلاحیت موجود نہیں کہ وہ مستقبل میں اپ گریڈ ہونے والے واٹس ایپ کو چلاسکیں۔کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ بدستور ان ہی ماڈل کو رکھنا چاہتے ہیں تو موبائل کے آپریٹنگ سسٹم کو مزید اپ گریڈ کریں ، اینڈرائیڈ 4.0، آئی فون iOS 7+ ، ونڈوز فون8.1 استعمال کریں گے تو واٹس ایپ کی سروس کام کرے گی۔