لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جولائی سے نومبر کے دوران موبائل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پانچ ماہ میں تقریباً 32 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہی پانچ ماہ
میں 27 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور ٹیکسوں میں کمی کریتو موبائل کی مقامی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔