جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سال2017کے مقبول ترین اسمارٹ فونز

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سال2017 ختم ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اس سال دیگر شعبہ جات کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی نئی اور بہتر چیزیں متعارف ہوئیں جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فونز نے انقلاب برپا کردیا۔دنیا بھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ اسمارٹ فونز ہماری زندگیوں میں اس طرح شامل ہوگئے ہیں کہ اب ان کے بغیر گزارہ ممکن نہیں۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ فون سب سے زیادہ منافع بخش کاروباربن گیا ہے

جسے بہتر سے بہتربنانے کیلیے اسمارٹ فون کمپنیوں کے مالکان دن رات کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایپل اور سام سنگ اسمارٹ فون کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں جو دن رات اپنے فونز کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ اگر 2017 کا جائزہ لیاجائے تو اس سال سام سنگ اور ایپل کیعلاوہ دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ فونزبھی اپنے فیچرز اور کوالٹی کے لحاظ سے لوگوں میں مقبول رہے۔گزشتہ برس 2016 میں سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 بیٹری پھٹ جانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں رہا جس کے باعث صارفین کی جانب سے سام سنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ یہاں تک کہ کمپنی کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھنے لگے لیکن رواں سال ستمبر میں سام سنگ کی جانب سے گیلکسی نوٹ 8 ریلیز کیے جانے پر کمپنی ایک بار پھر مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ رواں سال جاری کیے جانے والے 6.3 انچ اسکرین کے گیلکسی نوٹ8 اسمارٹ فون میں کمپنی نے اس بات کا خیال رکھا تھا کہ فون میں بیٹری سمیت کوئی بھی تکنیکی خامی شامل نہ ہو؛ جب کہ اس میں مزید نئے فیچرز شامل کیے گئے تھے جن میں دوگنے (2X) آپٹیکل زوم کے ساتھ دوکیمرے موجود تھے جنہیں لوگوں نے بیحد پسند کیا۔ علاوہ ازیں اس کی بڑی اسکرین ایک ساتھ دو ونڈوز کھولنے کیلیے بھی بہترین ہے۔2017 میں دوسرے نمبر پر ایپل آئی فون ایکس، جسے آئی فون 10 کا نام بھی دیا گیا، صارفین میں مقبول رہا۔

یہ ایپل کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی اسکرین کا سائز 5.8 انچ ہے۔ اس فون میں کمپنی نے فیشل ریکگنیشن (چہرہ شناسی)متعارف کرائی۔ یعنی صارفین اپنے چہرے کے ذریعے اسمارٹ فون کو لاک اور ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس فیچرکو آئی فون صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔اینڈروئیڈ اوریو 8.0 ایکسٹرا لارج اسمارٹ فون گوگل پکسل 2 سیریز میں اپنے کیمرے کے ساتھ رواں سال ٹاپ رینکنگ میں رہا۔

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ہواوے کانام نیا نہیں۔ ہواوے کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون میں کیرین 970 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جب کہ اس میں دنیا کا پہلا انٹیگریٹڈ نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو)بھی شامل ہے جو اسے صارفین کو استعمال کرنے میں بے حد آسان بناتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون ہواوے اور جرمن کمپنی لیسا کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ کمپنی ہائی ریزولیوشن والے کیمرے بنانے کیلیے مشہور ہے،

جس کے باعث ہواوے میٹ 10 پرو میں 20 اور 12 میگا پکسل کیمرہ استعمال کیا گیا ہے جو صارفین میں بے حد مقبول ہوا۔2017 میں لاؤنچ ہونیوالا ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون دراصل ون پلس 5 سے زیادہ بڑا اور آگے کا ورژن ہے۔ اس میں پرانے فون سے زیادہ بہتر ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جب کہ اس فون کے ذریعے مارکیٹ کنگ ایپل، سام سنگ اور ہواوے کو قیمت کے لحاظ سے بھی دشواری کا سامنا رہا۔ ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون کی 6 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا سب سے زبردست فیچر ازخود روشنی کی سیٹنگ ہے۔

اس فون کا کیمرہ اپنےآس پاس کے ماحول کے مطابق ازخود روشنی سیٹ کرلیتا ہے جب کہ اس کی میموری 8 جی بی اور اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا ایک اور فیچر جسے صارفین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی، وہ اسمارٹ فون کا ان لاک سسٹم تھا جو فنگر پرنٹ اور فیس آئی ڈی سے لاک اور ان لاک ہوتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…