ہانگ جو یو (آئی این پی /زنہوا) جی جیانگ یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے ایلمونیم ۔ گرافین بیٹری کی ایک نئی قسم تیار کی ہے جو گھٹنوں کی بجائے سیکنڈوں میں چارج کی جاسکتی ہے ، جی جیانگ یونیورسٹی کے شعبہ پولیمر سائنسی و انجینئرنگ کے پروفیسر گاؤ چاؤ کی قیادت میں اس ٹیم نے گرافین فلمز کو انوڈ اور میٹالک ایلمونیم کو کیھتوڈ کے طورپر استعمال کرتے ہوئے ایک بیٹری تیار کی ہے یہ بیٹری چوتھائی ملین سائیکل کے بعد اچھی
طرح کام کرسکتی ہے اور چند سیکنڈوں میں چارج کی جا سکتی ہے، تجربات سے پتہ چلا ہے کہ یہ بیٹری 250000ری چارجز کے بعد اپنی اصل گنجائش کا 91فیصد برقرار رکھتی ہے، اس طرح اس نے یہ سرکل لائف کے حوالے سے تمام سابقہ بیٹریوں کو مات دیدی ہے۔گاؤ کے مطابق فوری چارج موڈ میں یہ بیٹری 1.1سیکنڈ میں پوری طرح چارج ہو سکتی ہے ، اس تحقیقات کی تفصیلات سائنس ایڈوانسز جریدہ میں حال ہی میں شائع ہونیوالے ایک مقالے میں بتائی گئی ہیں ، یہ تیار شدہ بیٹری منفی 40سے 120درجے سلسیئس کے درجہ حرارت کی حد میں بھی اچھی طرح کام کرتی ہے، اسے دہرا کیا جاسکتا ہے اور آگ کے سامنے رکھنے کی صورت میں نہیں پھٹتی ۔گاؤ نے کہا کہ اس قسم کی بیٹری بنانا ابھی بھی مہنگا ہے، بیٹری کی تجارتی پیمانے پر پیداوار اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے جب ہمیں سستے الیکٹرولیٹ دستیاب ہیں ۔ جی جیانگ یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے ایلمونیم ۔ گرافین بیٹری کی ایک نئی قسم تیار کی ہے جو گھٹنوں کی بجائے سیکنڈوں میں چارج کی جاسکتی ہے ، جی جیانگ یونیورسٹی کے شعبہ پولیمر سائنسی و انجینئرنگ کے پروفیسر گاؤ چاؤ کی قیادت میں اس ٹیم نے گرافین فلمز کو انوڈ اور میٹالک ایلمونیم کو کیھتوڈ کے طورپر استعمال کرتے ہوئے ایک بیٹری تیار کی ہے یہ بیٹری چوتھائی ملین سائیکل کے بعد اچھی طرح کام کرسکتی ہے اور چند سیکنڈوں میں چارج کی جا سکتی ہے،