نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں ڈیٹا کے استعمال میں بچت فراہم کرنے والی ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق “ڈیٹالی “کے نام سے متعارف کرائی جانے والی ایپ پاکستان کے اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو ان کے موبائل ڈیٹا کو سمجھنے اور کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔کراچی میں منعقدہ تعارفی تقریب میں گوگل کے نمائندوں نے شرکا کو بتایا کہ ڈیٹالی ایپ بیک وقت پاکستان سمیت دنیا ب?ر میں
متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے ڈیٹا سے متعلق مسائل کو حل کرتی ہے۔نمائندوں نے بتایا کہ ڈیٹالی اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ اور اس کے بعد کے ورژن پر چلنے والے اسمارٹ فونز پر کام کرتی ہیں۔گوگل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ گوگل کا مشن دنیا ب?ر کی معلومات کو منظم کرنا اور اسے عالمی سطح پر قابل رسائی اور کارآمد بنانا ہے۔