نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے آپ دوستوں کی بھیجی ہوئی تصاویر کو ری مکس کر سکیں گے۔اب آپ جب بھی میسج میں دوست کی طرف سے بھیجا گیا فوٹو دیکھیں گے تو نیچے جواب دینے کے لیے ایک کیمرہ آئیکون نظر آرہا ہوگا۔ اس آئیکون پر ٹیپ کرنے سے رپلائی کا آپشن آ جائے گا۔
اس آپشن میں اس تصویر کا سٹیکر بھی ہوگا، جو آپ کو بھیجی گئی تھی۔ اب یہاں آپ اس تصویر کو ری سائز کر سکتے ہیں۔اس پر ٹیکسٹ اور ڈرائنگ شامل کر سکتےہیں اور تصویر میں مرضی کی تبدیلیاں کر کے دوست کو وہی تصویر واپس بھیج سکتے ہیں۔آپ کا دوست آپ کے بھیجے گئے ری مکس کو دوبارہ ری مکس کرسکتا ہے اور آپ ا±س بھیجے گئے ری مکس کو ری مکس کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کو اب رپلائی پر بھی زیادہ کنٹرول مل
گیا ہے۔اب آپ میسج کیلئے one view سلیکٹ کر سکتے ہیں، جس سے میسج صرف ایک بار دیکھا جا سکے گا، آپ چاہیں تو ”ریپلائے الاو¿“ کو بھی منتخب کر سکتےہیں، جس سے بھیجی گئی ویڈیو خودبخود بار بار چلتی رہتی ہے، جس کے بعد اسے روکنے کے لیے ہاتھ اسے ہولڈ کر کے پاز کرنا پڑتا ہے۔یہ تمام اپ ڈیٹ انسٹا گرام کے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے جاری کیے گئے ورڑن 24 میں شامل کر دی گئی ہیں۔