بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

چین کی فلائنگ ٹیکسی 2018 ء میں دبئی میں چلائی جائے گی

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018 میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی ای ہینگ نے دبئی کے بعد اب سعودی عرب میں فلائنگ ٹیکسی چلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ڈرون ٹیکسی کو فروغ دے کر دنیا بھر میں باقاعدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے ،کمپنی نے فلائنگ ٹیکسی کا تصور پیش کرتے ہوئے ڈرون ای 184 تیار کیا ہے جس کے کاک پٹ میں ایک شخص سوار ہو کر با آسانی پرواز کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے، ای 184 ڈرون 100 کلومیٹر ( 62 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز

کرسکتا ہے، یہ ہوا میں 25 منٹ تک ساکت رہ سکتا ہے، تاہم کمپنی کام کر رہی ہے کہ تعداد 2 مسافروں تک پہنچ جائے۔یہ ڈرون ٹیکسی مکمل طور پر خودکار ہے جس میں پرواز سے قبل اپنی منزل کا روٹ طے کر دیا جاتا ہے اورڈرون مسافر کو مطلوبہ جگہ کسی ہیلی کاپٹر کی مانند ٹیک آف کرا دیتا ہے۔ ای ہینگ کمپنی کی جانب سے اس کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…