بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)مایہ ناز چینی سمارٹ فون ہواوے کمپنی نے اپنے شاندار سمارٹ فونز آنر ویو ٹین یا وی ٹین متعارف کروا دیے ہے جو کہ سستا اور جدید ترین فیچرز سے لیس ہے۔روپورٹس کے مطابق ان فلیگ شپ سمارٹ فون کی ایل سی ڈی 5.99 انچ اور بیزل لیس سکرین ہے اور یہ اس برانڈ کے دیگر ماڈلز سے بالکل مختلف ہے۔اس فون میں 3750 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
میٹ ٹین سیریز کی طرح اس فون میں بھی ہیواوے نے کیرن 970 چپ سیٹ کو استعمال کیا ہے یا آسان الفاظ میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس فون ہے۔فون کے اندر سکس جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اسے پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔اس کے بیک پر 16 میگا پکسل کا اسٹینڈرڈ کلر کیمرہ اور بیس میگا پکسل مونوکروم کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ آئی فون کی طرح دھندلے پس منظر یا بوکہا ایفیکٹس کے
فیچر سے لیس ہے۔اس کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے، تیز چارجنگ کے لیے کوالکوم کے کوئیک چارج 3.0 ٹیکنالوجی دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی نے اپنے سسٹم ای ایم یو آئی 8.0 کے ساتھ ملا کر پیش کیا ہے۔چین میں تو یہ فون اب لوگوں کے لیے دستیاب ہے جس کے تمام ماڈل چند منٹوں میں فروخت ہوگئے، تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں یہ جنوری میں 499 ڈالرز تک (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔