پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاڑیاں تو رہی ایک طرف چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک کارگو بحری جہاز بنا ڈالا، صرف 2گھنٹے چارجنگ کے بعد کتنے کلومیٹر سفر طے کرسکتا ہے، جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(سی پی پی)چین نے دنیا کا پہلا برقی کارگوبحری جہاز تیار کرلیا ہے جسے کامیابی کے ساتھ گوانگ ژو صوبے کے دریائے پرل میں تجرباتی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہوانگ ژو ماڈرن شپ ڈیزائن اینڈ ریسرچ کمپنی کے جنرل منیجرہوانگ جیالین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد ہی اس ٹیکنالوجی کو مسافر اور انجینئرنگ بحری جہازوں کیلئے متعارف کرا دیا

جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز 2 ہزار میٹرک ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،گوانگ ژو شپ یارڈ انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والا یہ الیکٹرک بحری جہاز 2 گھنٹے تک مسلسل چارج کرنے کے بعد 80 کلومیٹرز تک صفر کر سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز سے سامان اتارنے میں کم از کم2 گھنٹے لگتے ہیں اس لئے اتنے ہی وقت تک اسے با آسانی چارج کیا جا سکتا ہے، اس جہاز کی لمبائی 230 فٹ ہے جبکہ اس میں 2400 کلو واٹ آور کی بیٹری استعمال کی گئی ہے، جہاز کی رفتار 12.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،چونکہ یہ جہاز بجلی سے چلتا ہے لہذا ماحول پر اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…