اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگلنے آئندہ سال یوٹیوب میں ناپسندیدہ اور جارحانہ ویڈیو کی روک تھام کیلئے کم از کم 10؍ ہزار نئے ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔گو گل کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ناپسندیدہ اور جارحانہ ویڈیوز کی روک تھام کیلئے آئندہ سال کم از کم 10؍ ہزار نئے ملازمین بھرتی کرے گا۔کمپنی کے مطابق یوٹیوب کی ویب سائٹ پر موجود کئی ناپسندیدہ ویڈیوز اس ویب سائٹ کیلئے طاعون بن چکی ہیں۔ گزشتہ
ہفتے اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ویب سائٹ پر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مرتکب جرائم پیشہ افراد (Pedophiles) مختلف ویڈیوز پر ناقابل قبول تبصرے شائع کر رہے ہیں۔یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو افسر سوزن ووچکی نے مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں مختلف چینل اور ویڈیوز اشتہارات کی اہلیت حاصل کر سکیں جو موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں۔