بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پلاسٹک بیگ تلف کرنے میں مددگار سنڈی کی دریافت

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگ کھانے والی سنڈی ان بیگز سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے شہد کی مکھی کے چھتے سے موم کھانے والی ایک سنڈی دریافت کی ہے اور دعویٰ کیا ہے یہ سنڈی پلاسٹک بھی کھا سکتی ہے۔تجربات سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ سنڈی پلاسٹک کی کیمیائی ساخت کو اسی طرح توڑ سکتی ہے جیسے وہ مکھی کے چھتے کو ہضم کر لیتی ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں آٹھ کروڑ ٹن پلاسٹک پولیتھلین بنائی جاتی ہے۔اس پلاسٹک کا استعمال شاپنگ بیگز کی تیاری اور اشیائے خوردونوش کی پیکیجنگ میں ہوتی ہے لیکن ان کے مکمل طور پر گلنے اور سڑنے میں سینکڑوں سال لگ سکتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ‘گیلیریا مولونیلا’ نامی سنڈی ایک گھنٹے میں ہی پلاسٹک میں سوراخ کرنے میں کامیاب ہوئی۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے بايوكیمسٹ ڈاکٹر پاؤلو بومبیلی اس تحقیق سے منسلک ہیں۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘یہ نقطۂ آغاز ہے۔

ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ اسے کس طرح انجام دیتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پلاسٹک کے کوڑے کے مسئلے کو کم سے کم کرنے کے لیے کوئی تکنیکی حل ڈھونڈا جا سکے گا۔’ڈاکٹر بومبیلی اور سپینش نیشنل ریسرچ کونسل کی فیڈریکا برٹوچینی نے اس دریافت کو پیٹنٹ کرایا ہے۔ڈاکٹر برٹوچینی کا کہنا ہے کہ اگر پلاسٹک کو گلانے کے کیمیائي عمل کی شناخت ہو جاتی ہے تو اس سے پلاسٹک کے کوڑے سے نمٹنے کے عمل کی جانب رہنمائی مل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…