لاہور(سی پی پی ) انجینئرنگ کے طلبہ نے اپنے صلاحیتوں کو منواتے ہوئے شاندار کارنامہ دیکھا دیا، بیٹری سے اڑنے والے طیارے بنالیے۔تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علموں نے اپنے فائنل پروجیکٹ کے لیے چھوٹے جیٹ طیارے تیار کیے، یہ طیارے بھی فضا میں اڑان بھرتے ہیں، بس فرق صرف یہ ہے کہ ان طیاروں کو زمین پر بیٹھے پائلٹ کنٹرول کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے اس ایئر شو میں 10
کے قریب طیاروں نے حصہ لیا۔ اس دلچسپ ایئرشو کے دوران ان جہازوں کی رفتار اور اڑان دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔اپنی سال ہا سال کی محنت کو رنگ لاتے دیکھ کر طلبہ کی خوشی دیدنی تھی۔اس موقع پر ڈرون طیارہ بنانے والے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر متعلقہ افراد کی نشاندہی بھی کرسکتا ہے۔